09 Feb 2024
(لاہور نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور کا کہنا ہے خوشی کی بات ہے پرامن انتخابات کا انعقاد ہوا، یقینا ہم سب اس مبارکباد کے مستحق ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے ٹاؤن ہال الیکشن سٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ440 حلقے ہیں، تمام کا رزلٹ دکھائیں گے، ٹرن آؤٹ بہت اچھا رہا،پورے پنجاب میں صرف 32 شکایات رجسٹرڈ ہوئیں۔
اعجاز انور چوہان کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی ملک میں اتنے بڑے الیکشن کی کارروائی نہیں ہوتی، کامیاب انتخابات مہینوں کی محنت کا یہ نتیجہ ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی ذمہ داری بھر پور طریقے سے پوری کی ہے۔