اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز، شہباز، مریم، بلاول، زرداری کو برتری حاصل، مہربانو قریشی بھی مخالف سے آگے

08 Feb 2024
08 Feb 2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں عام انتخابات 2024ء کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 130 سے نواز شریف آگے، یاسمین راشد پیچھے، این اے 15 میں بھی نواز شریف کو آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب پر برتری حاصل ہے۔

این اے 119 سے مریم نواز کو آزاد امیدوار شہزاد فاروق پر برتری حاصل، این اے 123 میں شہباز شریف مخالف امیدوار افضال عظیم پاہٹ سے آگے ہیں، این اے 207 پر آصف زرداری کو بھی مخالف امیدوار پر برتری حاصل ہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 196 سے بلاول بھٹو کو مخالف امیدوار پر برتری، این اے 127 میں لیگی امیدوار عطا تارڑ بلاول بھٹو سے آگے نکل گئے، این اے 261 سے اختر مینگل مولانا عبدالغفور حیدری سے آگے ہیں۔

این اے 71 سے ریحانہ ڈار کو خواجہ آصف پر برتری حاصل ہے، این اے 76 میں احسن اقبال آگے جبکہ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 201 سے پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ کو برتری، این اے 151 میں مہربانو قریشی ن لیگ کے غفار ڈوگر پر سبقت لے گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے