اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عوام کا بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنا ہماری جمہوریت کی مضبوطی کا ثبوت ہے: مرتضیٰ سولنگی

08 Feb 2024
08 Feb 2024

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے عام انتخابات 2024ءکے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں بڑی تعداد میں عوام کا ووٹ ڈالنا ہماری جمہوریت کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔

عام انتخابات 2024ء کے کامیاب انعقاد پر نگران حکومت کی طرف سے پالیسی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج قوم نے ہمارے جمہوری سفر میں ایک اور تاریخ رقم کی ہے، پاکستان بھر سے عوام نے بڑی تعداد میں انتخابی عمل میں حصہ لیا اور جمہوریت سے اپنی وابستگی، اپنی قومی ذمہ داری اور ووٹ کی طاقت پر یقین کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنا نہ صرف ہماری جمہوریت کی مضبوطی کا ثبوت ہے بلکہ یہ ہماری ملکی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، انتخابات کا پُرامن انعقاد تمام سٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، میں ان تمام لوگوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے اس جمہوری مشق میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

نگران وفاقی وزیر نے بین الاقوامی میڈیا، مبصرین، مقامی میڈیا اور فیلڈ میں موجود صحافیوں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی موجودگی اور کوریج عالمی سطح پر ہمارے انتخابی عمل کی سالمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شفافیت اور اعتبار کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتخابی عمل کے دوران محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے میں غیر متزلزل عزم اور تندہی سے کام کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی لگن نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پولنگ کا عمل خوش اسلوبی سے اور کسی بڑے اندوہناک واقعہ کے بغیر انجام پایا جس سے ہر شہری کو امن اور سلامتی کے ساتھ اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع ملا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے