اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو دلدل سے نکالے گی: رانا ثنا اللہ

08 Feb 2024
08 Feb 2024

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو دلدل سے نکالنے کے سفر کا آغاز کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کچھ وجوہات کی بنا پر کرائسز میں ہے، قوم آج فیصلہ کرے گی، پاکستان آگے بڑھے گا اور سرخرو ہو گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا سفر آگے بڑھے گا، بہت جلد عام آدمی کو ریلیف ملے گا، عام آدمی کی مشکلات میں آسانی ہو گی، آج کا دن پُرامن گزرا ہے، الیکشن کمیشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اچھے انتظامات کئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام نے خوش اسلوبی سے حق رائے دہی استعمال کیا ہے، کچھ دیر میں رزلٹ آئے گا اور پوری قوم کامیابی کا جشن منائے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ موبائل فون کی سروس پر لوگ اعتراضات کر رہے ہیں، بلوچستان میں کل دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے