(لاہور نیوز) عام انتخابات 2024 کےغیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے۔
اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی بیشتر نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی پوزیشن مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔
مستند انتخابی نتائج کی لمحہ بہ لمحہ تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں
قومی اسمبلی کے حلقوں کے رزلٹ:
لاہور کے حلقہ این اے 125 میں اب تک مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک افضل کھوکھر 1337 ووٹوں کیساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار جاوید عمر 831 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ این اے 127 سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پی پی پی کے امیدوار بلاول بھٹو 1475 ووٹوں کیساتھ آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عطا تارڑ 633 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ این اے 121 میں لیگی امیدوار شیخ روحیل اصغر 356 ووٹوں کیساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار وسیم قادر 312 ووٹوں کیساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔
این اے 128 سے اب تک موصول ہونے والےغیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آئی پی پی کے امیدوار عون چودھری 2199 ووٹوں کیساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ 1812 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 118 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق لیگی امیدوار حمزہ شہباز 1795 ووٹوں کیساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ 785 ووٹوں کیساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔
این اے 130 کے ابتدائی غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق لیگ ا میدوار نواز شریف 464 ووٹ لیکر پہلے جبکہ آزاد امیدوار یاسمین راشد 212 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 123 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز شریف 1595 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 637 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 124 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا مبشر اقبال 3213 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار ضمیر احمد 1831 ووٹوں کیساتھ پیچھے ہیں۔
این اے 119 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز 1175 ووٹوں کیساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 503 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 117 سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آئی پی پی کے امیدوار عبدالعلیم خان 2235 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوارعلی اعجاز 615 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 120 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق 935 ووٹوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ آزاد امیدوارعثمان حمزہ کا 686 ووٹوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔
این اے 126 سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک سیف الملوک کھوکھر 1247 ووٹوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار ملک توقیر عباس کھوکھر کی 735 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن ہے۔
این اے 122 کےاب تک موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق 1250 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ 847 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 129 سے موصول ہونے والے اب تک کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نعمان 4610 ووٹوں کے آگے جبکہ آزاد امیدوار میاں اظہر 2505 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔
صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے رزلٹ:
پی پی 163 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار 1365 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار عظیم اللہ خان 758 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 162 سے اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز علی کھوکھر 1025 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار شبیر گجر 635 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔
پی پی 164 سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں شہباز شریف 1236 ووٹوں کے ساتھ پہلی جبکہ آزاد امیدوار محمد یوسف 635 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔
پی پی 165 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار شہزاد نذیر 1063 ووٹوں کے پہلے جبکہ آزاد امیدوار احمر بھٹی 569 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 161 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمر سہیل بٹ 1136 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار فرخ جاوید 563 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔
پی پی 166 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد انس محمود 1036ووٹوں کے پہلی جبکہ آزاد امیدوار خالد محمود 639 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔
پی پی 167 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار عرفان شفیع کھوکھر 1100 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار عمار بشیر 500 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔
پی پی 168 سے موصول ہونے والے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار فیصل ایوب 1036 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار ملک ندیم عباس 624 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔
پی پی 159 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز 1265 ووٹوں کے ساتھ پہلی جبکہ آزاد امیدوار مہر شرافت علی 963 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔
پی پی 158 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں شہباز شریف 1176 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار یوسف علی 611 ووٹ لے کر دوسرے پیچھے ہیں۔
پی پی 157 سے موصول ہونے والے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نصیر احمد 1236 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار علی امتیاز 658 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 155 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار نعیم شہزاد 1254 ووٹوں کے ساتھ پہلی جبکہ آزاد امیدوار 965 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن پر ہیں۔
پی پی 156 سے موصول ہونے والے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوارمحمد یاسین عامر2192 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوارعلی امتیاز 1270 ووٹوں کے ساتھ پیچھے۔
پی پی 169 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک خالد پرویز کھوکھر 1065 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار میاں محمود الرشید 698 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 152 کے اب تک موصول شدہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد وحید 1625 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار نعمان مجید 836 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
پی پی 171 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مہر محمد اشتیاق احمد 1400 ووٹ لے کر پہلے جبکہ میاں محمد اسلم اقبال 650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔۔۔۔