اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن کے انتظامات سے مطمئن ہوں، چیف الیکشن کمشنر

08 Feb 2024
08 Feb 2024

(لاہور نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کے انتظامات سے مطمئن ہوں۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ  چھوٹے موٹے مسائل کہیں نہ کہیں آتے رہے، ہماری ٹیم نے سارے مسائل کو حل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 29جنوری سے پولنگ سٹیشن کی تفصیلات 8300کے ذریعے دستیاب کردی تھیں، ووٹرز نے 8300سے تمام معلومات حاصل کر لی  تھیں، آج ووٹنگ کا عمل وقت پر شروع ہوا، دن بھر صورتحال تسلی بخش رہی۔

دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پولنگ کا عمل مقررہ وقت پر شام 5 بجے ختم ہو جائے گا، تمام پولنگ سٹیشنز کے دروازے شام 5 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ جو لوگ پولنگ سٹیشن کے احاطہ یا حدود میں پہلے سے موجود ہوں  گے وہ مقررہ وقت کے بعد بھی ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے