08 Feb 2024
(لاہو رنیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اللہ سے سادہ اکثریت کی امید لگائے بیٹھے ہیں، انشااللہ ملے گی۔
میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ صبح سستی تھی مگر اس وقت اچھا ٹرن آؤٹ ہے، جتنا اچھا ٹرن آؤٹ ہوگا اتنا بہتر ہے، اس الیکشن میں کسی بھی جماعت کو واضح مینڈیٹ ملنا چاہیے، امید ہے ہمیں سادہ اکثریت ملے گی، اگر کوئی دوسری صورتحال ہوئی تو مشاورت سے کام لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وقت کا پہیہ گھومتا رہتا ہے، 2018میں نوازشریف اور مریم بہن جیل میں تھیں، میں کسی بھی انتقامی کارروائی کے خلاف ہوں، جس نے کرپشن کی اس کو سزا ملنی چاہیے۔