08 Feb 2024
(لاہور نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر نے این اے 128 میں پولنگ سٹیشن کے اندر کیمپ لگانے کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔
صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر نے پولنگ سٹیشن میں پر امن پولنگ کی تصدیق کی ہے، پولنگ سٹیشن کی حدود میں کوئی کیمپ موجود نہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے حلقہ این اے 129 میں بھی پولنگ سٹیشن نمبر 265 میں پولنگ کا عمل جاری ہے، میڈیا پر خبر چلی تھی کہ پولنگ سٹیشن پر پولنگ روک دی گئی، ریٹرننگ افسرنے تصدیق کی کہ پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے تمام پولنگ سٹیشنز پر بلا تعطل پولنگ جاری ہے،تمام پولنگ سٹیشنز پر امیدواران کے پولنگ ایجنٹس موجود ہیں۔