اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آج آزادی کا دن ہے، زیادہ سے زیادہ ووٹرز باہر نکلیں: بیرسٹر گوہر

08 Feb 2024
08 Feb 2024

( ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اپنے حلقے این اے 10 میں ووٹ کاسٹ کر دیا۔

بیرسٹر گوہر نے اپنے آبائی حلقے این اے 10 میں ہائی سکول کلپانی ڈگر میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوری تاریخ کا آج نازک دن ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ باہر نکلنا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پولنگ اور گنتی کا عمل درست ہوگا تو جمہوری عمل مکمل ہوگا، انتظامیہ تعاون کرے، ووٹرز باہر نکلیں، آج آزادی کا دن ہے، آج کے دن کا پورا پاکستان انتظار کرتا رہا ہے۔

وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ خان صاحب جس پر انگلی رکھیں گے، وہی پارٹی لیڈ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ بند ہونا مشکوک معاملہ ہے، انٹرنیٹ سروس بند کر دینے سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ہیں، لوگوں کا جوش و خروش پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، پی ٹی آئی ورکرز تمام توجہ پولنگ اور نتائج پر مرکوز رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے