اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موبائل و انٹرنیٹ بند ش کیخلاف شیری رحمان کی الیکشن کمیشن کو درخواست

08 Feb 2024
08 Feb 2024

(لاہور نیوز)عام انتخابات میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کیخلاف پی پی رہنما شیری رحمان نے صوبائی الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔

پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان صوبائی الیکشن کمیشن آفس پہنچیں جہاں انہوں نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کے خلاف پٹیشن جمع کروائی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دن انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورکس کی بندش پر تشویش ہے، آج الیکشن کا دن ہے، آج موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنا جمہوریت اور انتخابی عمل کی نفی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دن پر رابطہ لازم ہوتا ہے، پارٹی اور امیدوار کو پولنگ ایجنٹس سے رابطہ رکھنا ہوتا ہے، پولنگ ایجنٹس اپنی شکایات ہم تک کیسے پہنچائیں گے؟ ہمارا کمیونی کیشن کا نظام انٹرنیٹ پر انحصار کرتا ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری گزارش ہے الیکشن کمیشن فوری انٹرنیٹ سروس اور موبائل نیٹ ورک بحال کرنے کا حکم دے، پیپلز پارٹی کے وکلا اس معاملے پر عدالت میں بھی پٹیشن جمع کرائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے