اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن میں ایک پارٹی کو پورا مینڈیٹ ملنا بہت ضروری ہے: نواز شریف

08 Feb 2024
08 Feb 2024

(لاہور نیوز) قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں ایک پارٹی کو پورا مینڈیٹ ملنا بہت ضروری ہے۔

ووٹ کاسٹ

سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کے حلقہ این اے 128 میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے جہاں انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز اور عون چودھری بھی موجود تھے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے استحکام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان "عقاب" پر مہر لگائی جس کی وجہ این اے 128 میں ن لیگ کی آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے۔

مسلم لیگ ن نے اس حلقے سے اپنے کسی امیدوار کو کھڑا نہیں کیا جبکہ این اے 128 میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی جانب سے عون چودھری انتخابی امیدوار ہیں۔

اس کے علاوہ شہباز شریف اور ان کی اہلیہ نے بھی شیر پر ٹھپہ نہیں لگایا کیونکہ دونوں کا ووٹ بھی این اے 128 میں رجسٹرڈ ہے۔

میڈیا سے گفتگو

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ الیکشن میں ایک پارٹی کو پورا مینڈیٹ ملنا بہت ضروری ہے تاکہ اس کا دوسروں پر دارومدار نہ ہو۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں، ملک سے بدتمیزی، گالم گلوچ کے خاتمے کیلئے ووٹ دیں، الیکشن کے بعد رعونیت، گالی گلوچ اور قوم کو ورغلانے کے کلچر کا خاتمہ ہو گا، زندگیوں میں آسانیاں آئیں گی، پاکستان کے لوگ خوشحال زندگی بسر کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے آکر خواب کو بکھیرا، انہوں نےآ کر معاشرہ خراب کیا، ہم آ کر معاشرہ ٹھیک کریں گے۔

قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ مریم نے برے وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا، پارٹی میں شہباز شریف کی بھی بہت خدمات ہیں، ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، حمزہ اور مریم جیسے بچوں نے جیلیں کاٹیں، یہ دن ہم قربانیاں دیکر دیکھ رہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے