08 Feb 2024
(لاہور نیوز) لاہور میں پولنگ ایجنٹس کی عدم موجودگی کے باعث این اے 130 کے متعدد پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کا آغاز تاخیر سے ہوا۔
لاہور کے حلقہ این اے 130 سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد مدمقابل ہیں۔
ایک پولنگ سٹیشن کے پریذائیڈنگ افسر کے مطابق ووٹنگ 8 بجے شروع ہو گئی تھی لیکن سکیورٹی وجوہات پر ووٹرز کو روکا گیا تھا۔
حلقہ این اے 130 کے متعدد پولنگ سٹیشنز میں پولنگ کا عمل صرف ایک پارٹی کے پولنگ ایجنٹ کے ساتھ تاخیر سے شروع کیا گیا ہے۔