اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سادہ اکثریت نہیں ملتی تو وزارت عظمیٰ کا فیصلہ مشاورت سے ہو گا: شہباز شریف

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہمیں سادہ اکثریت ملتی ہے تو ہمارے وزیر اعظم کے امیدوار نواز ہوں گے، اگر سادہ اکثریت نہیں ملتی تو وزارت عظمیٰ کا فیصلہ مشاورت سے ہو گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کل عوام اس بات کا فیصلہ کریں گے کونسی پارٹی ملک میں حکومت بنائے گی، ہمیں بڑے فیصلے کرنا ہوں گے، ایسے اثاثوں کو بیچنا چاہئے جو نقصان کر رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے، ہم نے ڈھائی لاکھ ٹیچر اپنے دور میں بھرتی کئے تھے اور وہ سب میرٹ پر بھرتی کئے، ہم نے ان ٹیچرز کیلئے مناسب ٹریننگ کا بھی آغاز کیا تھا۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمیں مل کر تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنا ہے، آئی ٹی کے شعبے میں بھی کام کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ میٹنگ میں تین خواتین موجود تھیں، پنجاب میں ہزاروں خواتین کیلئے ووکیشن سینٹرز قائم کئے، خواتین کا پہلا سینٹر ملتان میں مسلم لیگ ن نے قائم کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے