اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستان مخالف فلم'فائٹر' مشکلات کا شکار،بھارتی فضائیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی پاکستان مخالف فلم ‘فائٹر’ کو بھارتی فضائیہ کی افسر سومیا دیپ داس نے قانونی نوٹس بھیج دیا۔

بھارتی فضائیہ کی افسر سومیا دیپ داس نے فلم ‘فائٹر’ کو بھارتی فضائیہ اور اس کے افسران کی ہتک عزت، توہین اور منفی اثرات کے لیے قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلم میں افسران کے درمیان جو غیر اخلاقی مناظر دکھائے گئے ہیں، اُن کے ذریعے ہماری غلط منظر کشی کی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ بھارتی فضائیہ کا کام اپنے ملک کی حفاظت کرنا ہے لیکن فلم میں افسران کے کردار میں غیراخلاقی مناظر دکھائے گئے، اس سے دنیا میں ہمارا غلط تاثر جاتا ہے، ہمارے افسران کی قربانیوں کی ناقدری کی گئی ہے اور ساتھ ہی فلم میں ایسے مناظر دکھا کر بھارتی فضائیہ کی توہین بھی کی گئی ہے۔

پاکستان مخالف فلم ‘فائٹر’ میں ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون نے انڈین فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر کا کردار ادا کیا ہے جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے روپ میں نظر آئے۔فلم میں ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کو ایک دوسرے سے محبت ہوجاتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے ڈیوٹی پر تعینات دونوں افسران کے درمیان رومانوی تعلقات قائم ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ یش راج پروڈکشن کے تحت ایکشن فلم کو بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے بنایا ہے اور اسے بھارت کے 75 یوم جمہوریہ کے موقع پر 25 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے