اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صحافیوں کا الیکشن کمیشن میں قائم الیکشن سٹی کا دورہ

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(ویب ڈیسک) صحافیوں نے الیکشن کمیشن میں قائم الیکشن سٹی کا دورہ کیا، صحافیوں کو موصول ہونے والے نتائج بارے بریفنگ دی گئی۔

صحافیوں کو پولیٹیکل فنانس ونگ کے سربراہ مسعود شیروانی اور ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز نے بریفنگ دی، ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز نے بتایا کہ الیکشن سٹی میں آر اوز کے نتائج موصول ہوں گے، ہمارا نظام انٹرنیٹ پر انحصار نہیں کرتا۔

ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز نے مزید بتایا کہ ایک قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلی کے انتخابات امیدواروں کی وفات کے باعث ملتوی ہوئے، الیکشن سٹی کی وال پر پارٹی پوزیشن، پارٹی گراف بھی ڈسپلے ہو گا، تمام آر اوز کے دفاتر میں بھی ایسی میڈیا وال لگائی گئی ہے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر ای ایم ایس کرنل (ر) محمد سعد علی نے بتایا کہ ڈیٹا انٹری مکمل ہونے کے بعد فارم 47 ہمیں ارسال کرنا ہو گا، فارم 47 ای میل، فیکس کے ذریعے موصول ہو گا، لائیو نتائج یہاں سے سب دیکھ سکیں گے، تمام آر اوز کو ڈی ایس ایل کنکشن دیئے گئے ہیں۔

کرنل (ر) محمد سعد علی نے مزید بتایا کہ 60 آر اوز کو سیٹلائٹ کنکشن بھی دیئے گئے ہیں، ملک بھر میں 3600 ای ایم ایس آپریٹرز کام کر رہے ہیں، پریذائیڈنگ افسر سافٹ ویئر کے ذریعے فارم 45 کی تصویر بنا کر آر او کو بھیجے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ نیٹ ورک دستیاب نہ ہوا تو تصویر کی لوکیشن اور وقت سافٹ ویئر میں محفوظ ہو جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے