07 Feb 2024
(لاہور نیوز) عام انتخابات کے لئے پولنگ کیمپس کی تشکیل کا عمل شروع ہو گیا۔
مصطفی ٹاؤن، منصورہ، جوہر ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کی طرف سے پولنگ کیمپس بنا دیئے گئے ہیں۔ این اے 126 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر نے پولنگ کیمپس کا دورہ بھی کیا۔
پولنگ کیمپس میں ووٹرز کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹ نمبر اور پرچی دی جائے گی۔ این اے 126 میں 8 فروری کو عام انتخابات کی مناسبت سے ن لیگ کا مرکزی کیمپ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔