اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کرگئے

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسد صدیقی کے والد اور اداکارہ زارا نور عباس کے سُسر انتقال کرگئے۔

اسد صدیقی نے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے سٹوری میں نوٹ جاری کیا۔

اداکار نے اپنے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 6 فروری کی شب اپنے خاندان کا سب سے طاقتور آدمی، اپنی ہمت، اپنی طاقت اور اپنا سب کچھ کھودیا۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے والد کے اس دنیا سے چلے جانے سے ہماری زندگی میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے اور ہم شدت غم سے نڈھال ہیں، ابا ہماری طاقت، حکمت اور غیر مشروط محبت کا ستون تھے۔

asad

اسد صدیقی نے کہا کہ ابا کی موجودگی ہمارے خاندان کی روشنی تھی جبکہ اُن کی غیر موجودگی نے ہمیں گہرے غم سے دوچار کردیا ہے، اُن کی 85 سالہ زندگی ہمیشہ ہمیں متاثر کرتی رہے گی۔

اداکار نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں میرے مرحوم والد اور ہمارے خاندان کے لیے لازمی دُعا کریں۔

دوسری جانب زارا نور عباس نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے والد اور مرحوم سُسر کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اُن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے اسد صدیقی کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے