اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

101 ڈالر کی سلامی، ندا یاسر لائیو شو میں رو پڑیں

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(ویب ڈیسک) معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر امریکا میں پاکستانی بزرگ خاتون کی جانب سے 101 ڈالر کی سلامی ملنے پر لائیو شو کے دوران رو پڑیں۔

سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے مارننگ شو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ امریکا میں ملنے والی 101 ڈالر کی سلامی ملنے کی کہانی سُنا رہی ہیں، ندا یاسر نے کہا کہ میں امریکی شہر شکاگو گئی تھی جہاں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا اور اس تقریب میں ساڑھے تین سو لوگ آئے ہوئے تھے، اسی دوران ایک بزرگ پاکستانی خاتون میرے پاس آئیں اور میرے شو کی تعریفیں کرنے لگیں۔

ندا یاسر نے کہا کہ اُس بزرگ خاتون نے مجھے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں اکیلی ہوتی ہیں، وہ اپنی تنہائی دور کرنے کے لیے میرا مارننگ شو دیکھتی ہیں اور بہت خوش ہوتی ہیں۔

اُنہوں نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ بزرگ خاتون نے مجھے گلے سے لگاتے ہوئے کہا کہ وہ مجھ سے بہت پیار کرتی ہیں، اُنہوں نے مجھے دعائیں دیں اور ساتھ ہی 101 امریکی ڈالر کی سلامی بھی دی۔

میزبان نے کہا کہ جب بزرگ خاتون نے مجھے گلے سے لگایا تو میری آنکھوں میں آنسو آگئے تھے اور مجھے اپنا والدہ یاد آگئی تھیں۔

ندا یاسر نے کہا کہ پاکستان میں خواتین اپنی تنہائی دور کرنے کے لیے اپنے رشتہ داروں کے گھر یا محلے میں کسی کے گھر چلی جاتی ہیں لیکن پاکستان سے باہر ممالک میں کوئی کسی کا نہیں ہوتا، وہاں آپ کو خود ہی اپنی تنہائی دور کرنی ہوتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جب امریکا میں خواتین نے میرے شو کی تعریف کی تو مجھے بہت خوشی ہوئی اور اپنے شو کی قدر ہوئی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے