اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عمران عباس نے ووٹرز کو سمجھانے کیلئے شاہ رخ خان کی مدد لے لی

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے 8 فروری کو ہونے والے الیکشن سے قبل ووٹ کی اہمیت بیان کرنے کے لیے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی مدد لے لی۔

الیکشن میں صرف ایک دن باقی ہے اور اس وقت پورے ملک میں ہر طرف سیاسی ماحول ہے، سیاسی جماعتیں جگہ جگہ جلسے کرتے نظر آرہی ہیں اور ساتھ ہی الیکشن مہم بھی جاری ہے۔

ایسے میں پاکستانی شوبز سٹارز بھی ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پیغامات جاری کررہے ہیں، انہی سٹارز میں عمران عباس بھی شامل ہیں۔

عمران عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بالی ووڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان کی سُپر ہٹ فلم ‘جوان’ کا ایک سین پوسٹ کیا جس میں کنگ خان ووٹ کی اہمیت بیان کرنے کے ساتھ ہی عوام کو سیاسی رہنماؤں کے انتخاب کے لیے احتیاط سے کام لینے کی اپیل کررہے ہیں۔

شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ “جب آپ کوئی بھی اشیاء خریدتے ہیں تو ان اشیا سے متعلق دکاندار سے ڈھیروں سوال کرتے ہیں تو پھر ووٹ دینے سے قبل سیاسی رہنما سے سوال کیوں نہیں کرتے؟ آپ کے ایک ووٹ سے ہی پورے ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہوتا ہے تو پھر آپ اس اہم فرائض کی ادائیگی سے قبل سوال کیوں نہیں کرتے؟

یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے عمران عباس نے صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “یہ دیکھیں، شاید آپ لوگوں کو کچھ سمجھ آجائے”۔

واضح رہے کہ 8 فروری جمعرات کے روز ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے، ووٹ ڈالنے کے لیے رائے دہندگان کو صبح 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے