اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انتخابات کا پرامن انعقاد: ملک میں 5 لاکھ سے زائد سکیورٹی اہلکارتعینات

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(لاہور نیوز) الیکشن 2024 کے پرامن انعقاد کیلئے ملک بھر میں آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے پانچ لاکھ سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے ملک بھر میں کوئیک رسپانس فورس کے 1 لاکھ 6942 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، 23 ہزار 940 سکیورٹی اہلکار مستقل طور پر الیکشن کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے 1 لاکھ 30 ہزار 882 اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہونگے، الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے ملک بھر میں پولیس کے 4 لاکھ 65 ہزار 736 اہلکاربھی تعینات ہونگے ۔

آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے مجموعی طور پر 5 لاکھ 96 ہزار 618 اہلکار الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

پنجاب میں الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے پولیس کے 2 لاکھ 16ہزار اہلکار، سندھ میں ایک لاکھ 10 ہزار 720، خیبرپختونخوا میں 92 ہزار 535 اور بلوچستان میں 46 ہزار 481 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے