اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: صوبائی الیکشن کمشنر

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(لاہور نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ قومی و آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب  اعجاز انور چوہان کا کہنا تھا کہ لاہور پنجاب کا سب سے بڑا ضلع ہے، ہم نے تمام انتظامات کیے ہوئے ہیں، شکایات کے ازالے کیلئے شکایت سینٹرز بھی قائم کردیئے گئے ہیں، پریذائیڈنگ افسران اور آراوز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہدایات جاری کی ہیں فارم 45 پریذائیڈنگ افسران بہت احتیاط سے تیار کریں، اگر غفلت ہوئی تو پریذائیڈنگ افسر کے خلاف کارروائی ہوگی، سیاسی جماعتیں، امیدوارالیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں، خلاف ورزی پر سیاسی جماعت اور امیدواروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اعجاز انور چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ووٹر زسے بھی اپیل ہے کہ جمہوریت میں مرضی کے مطابق حق رائے دہی استعمال کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے