07 Feb 2024
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے میڈیا نمائندوں کو الیکشن 2024 سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنر کو مراسلہ لکھتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 کی تیاریاں عروج پر ہیں، تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ترجمان متعلقہ میڈیا ٹیموں کے ساتھ باقاعدگی سے رابطہ کریں۔
ترجمان نے کہا ہے کہ صحافیوں کو عام انتخابات 2024 کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کے بارے میں الیکشن کمیشن کی تیاریوں سے آگاہ رکھا جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کل ہو گی، ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں امیدوار چنیں گے۔
ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ہے جبکہ ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکہ 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملہ ڈیوٹی دے گا۔