اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لوگ مذاق سمجھ رہے ہیں مگر بوتل میں واقعی مرشد کا پڑھا ہوا پانی تھا: راحت فتح علی خان

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(ویب ڈیسک) شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جس بوتل کیلئے ملازم پر تشدد کیا، اس میں واقعی ان کے مرشد کا پڑھا ہوا پانی تھا۔

راحت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک یوٹیوبر کو انٹرویو میں بتایا کہ دراصل ان کی پرانی ویڈیوز کو ریلیز کرنے کی مہم کے پیچھے ایک شخص ہے۔

انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ مذکورہ ویڈیو پرانی ہے اور یہ بات بھی سچ ہے کہ جس شخص کو انہوں نے مارا، پیٹا، جس پر تشدد کیا، وہ ان کا ذاتی ملازم تھا اور ان سے انہوں نے اپنے رویے پر معافی بھی مانگی۔

راحت فتح علی خان نے کہا کہ لوگ ان کی بات کو مذاق سمجھ رہے ہیں لیکن واقعی ان کی غائب ہونے والی بوتل میں مرشد کا پڑھا ہوا پانی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ ان کی روحانی بات کو نہیں سمجھ رہے، وہ ان کا اور ان کے مرشد کا معاملہ ہے، اس بوتل میں ان کے مرشد کا پڑھا ہوا پانی تھا، جس وجہ سے وہ پریشان تھے۔

انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ بیرون ممالک ہونے والی شادیوں میں انہیں زیادہ تر بھارتی لوگ مدعو کرتے ہیں۔

ان کے مطابق جب بھارتی لوگوں نے دیکھا کہ راحت فتح علی خان اورعاطف اسلم انڈیا نہیں آ سکتے تو انہوں نے اپنی شادیاں دوسرے ممالک میں کرنا شروع کیں اورانہیں پرفارمنس کے لیے بلانے لگے۔

انہوں نے بیرون ممالک ہونے والی شادیوں میں مدعو کرنے کے لیے بھارتیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

راحت فتح علی خان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ اپنے ساتھ پرفارمنس کرنے والے موسیقاروں کو سب سے زیادہ معاوضہ دیتے ہیں، پورے برصغیر میں کوئی بھی گلوکار ان جتنا معاوضہ موسیقاروں کو نہیں دیتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 27 جنوری کوسوشل میڈیا پر راحت فتح علی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں گھریلو ملازم اور اپنے شاگرد کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

مذکورہ ویڈیو میں گلوکار ملازم سے ’بوتل‘ کا پوچھتے رہے تھے، جس کے بعد ان پر خوب تنقید کی گئی اور بعد ازاں راحت فتح علی خان نے اپنے رویے پر معافی بھی مانگی تھی۔

بعد ازاں ویڈیو میں ساتھ موجود ملازم نے بھی وضاحتی بیان دیا تھا کہ ویڈیو میں جس بوتل کی وجہ سے تنازع کھڑا ہوا، اس میں پانی تھا اور وہ ان کے مرشد نے پڑھا ہوا تھا، وہ بوتل مجھ سے گم ہو گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے