اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عاطف اسلم کی بالی ووڈ میں واپسی کی خبروں پرہندو انتہاپسند تنظیم کی دھمکی

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(ویب ڈیسک) ہندو انتہاپسند تنظیم نےعاطف اسلم کی بالی ووڈ میں واپسی کی خبروں پردھمکی دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نونریمان سینا کے رہنما راج ٹھاکرے نے دھمکی دی ہے کہ بالی ووڈ میں پاکستانی آرٹسٹوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ہندو انتہاپسند رہنما کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے جو پروڈیوسرز عاطف اسلم کو دوبارہ بالی ووڈ میں لانے اور ان کے لیے ریڈ کارپٹ بچھانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

ہندو انتہاپسند تنظیم  کے ایک اور رہنما نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ میں پاکستانی آرٹسٹوں کو لانے والوں کو ان کی اوقات دکھانا ضروری ہے، چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی بھی پروڈیوسر فلم میکر پاکستانی آرٹسٹ کو اپنے پروجیکٹ میں لینے کی غلطی نہ کرے۔

ہندو انتہا پسندوں نے عاطف اسلم کی حمایت کرنے پر بالی ووڈ کے مشہور گلوکار اریجیت سنگھ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کچھ روز قبل بالی ووڈ کے ایک فلم میکر نے اپنی نئی فلم کے گانوں کیلئے عاطف اسلم کو لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عاطف اسلم کی 7 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی خوشی کی خبر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے