اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سینئر اداکار غیور اختر کو مداحوں سے بچھڑے 10 سال گزر گئے

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(لاہور نیوز) منفرد انداز اور اداکاری میں جان بھرنے والے سینئر اداکار غیور اختر کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے۔

فن کے افق پر کئی سال تک چمکنے والا ستارہ غیور اختر آج ہم ميں نہيں ہے مگر وہ اپنے فن کی بدولت مداحوں کے دلوں ميں آج بھی زندہ ہیں، غیور اختر 1946ء میں لاہور میں پیدا ہوئے، کامیڈی کرداروں کو اپنے منفرد انداز سے نبھانے والے اداکار نے فنی کيريئر کا آغاز ريڈيو پاکستان سے کيا۔

غیور اختر 1970ء میں شوبز سے منسلک ہوئے اور پی ٹی وی کے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے کہانیوں کو لازوال بنا دیا، اداکار کو معروف ڈرامہ سیریل ’’سوناچاندی‘‘ میں ان کے مخصوص تکیہ کلام نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، ڈرامہ خواجہ اینڈ سن، افسر بے کار خاص، فری ہٹ اور راہيں ميں ان کے کردار لازوال ٹھہرے۔

بچوں کے مقبول ڈرامہ عینک والا جن میں بھی انہوں نے سامری جادوگر کا کردار خوب نبھایا، غیور اختر نے اپنے کیریئر میں چند فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، فلم ڈائریکٹ حوالدار میں جیلر کا کردار آج بھی ان کے مداحوں کو یاد ہے۔

اداکار غيور اختر کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ’’پرائیڈ آف پرفارمنس‘‘ سے بھی نوازا، غیور اختر 7 فروری 2014ء میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے