07 Feb 2024
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسر کے ڈیوٹی سے دانستہ غیرحاضری اور موبائل فون مسلسل بند کرنے کا نوٹس لے لیا۔
اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95 فیصل آباد کے ریٹرننگ افسر کو تبدیل کر دیا، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو متعلقہ افسر کیخلاف کارروائی اور معطلی کا حکم دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسر این اے 95 فیصل آباد کیخلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ڈاکٹر اسفندیار کی بطور ریٹرننگ افسر این اے 95 فیصل آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔