اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز کی سرکاری ملازمین کے مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی

06 Feb 2024
06 Feb 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے سرکاری ملازمین کے مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) کے نمائندہ وفد نے چیف کوآرڈی نیٹر رحمان باجوہ کی قیادت میں مریم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے اگیگا کے مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کر لیا۔

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے مطالبات میں چھٹیوں کے بدلے معاوضے کی ادائیگی، تنخواہوں میں تفریق ختم اور پنشن اصلاحات شامل ہیں۔

مریم نواز  نے کہا کہ نواز شریف کا نام وعدوں کی تکمیل کی ضمانت ہے، سرکاری ملازمین کے مسائل بغیر کسی احتجاج کے ان کی دہلیز پر حل ہوں گے، انشاءاللہ، مسلم لیگ (ن) کے منشور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کی تجویز شامل ہے۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر  نے کہا کہ وہ سرکاری ملازمین اور تنخواہ دار طبقات کی مشکلات سے آگاہ ہیں، سرکاری ملازمین شیر پر مہر لگائیں، اُن کے مسائل کے حل کی ضمانت دیتی ہوں۔

رحمان باجوہ اور وفد کے دیگر قائدین نے سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے وعدے پر مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا، اگیگا کے وفد کے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر مریم نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے