اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پرانے سیاستدان نفرت اور تقسیم کے علاوہ کچھ نہیں جانتے: بلاول بھٹو

06 Feb 2024
06 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پرانے سیاستدان نفرت کی سیاست کی وجہ سے ملک کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرے خاندان کے ساتھ وفاداری کرکے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے، پرانے سیاستدان نفرت اور تقسیم کے علاوہ کچھ نہیں جانتے، جو جماعتیں الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں ماضی کا حصہ بن چکی ہیں، وہ اپنی آخری اننگز کھیل رہی ہیں، ان کو اندازہ نہیں عوام کس مشکل میں ہیں، کیا یہی ہماری قسمت ہے ہم  نے بار بار انہی شکلوں کو دیکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرانے سیاستدانوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں، عوام ان کو بھی پہچانتے ہیں اور ان کے طریقہ کار کا بھی پتہ ہے، اب یہ چوتھی بار وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنا چاہتا ہے جبکہ یہ جمہوریت کیساتھ کیا کر رہے ہیں؟

چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ ان کی ضد کی وجہ سے معیشت کیساتھ کیا ہو رہا ہے، انہیں عوام کی فکر ہی نہیں ہے، ان لوگوں نے عوام کو اپنا منشور تک نہیں بتایا، یہ لوگ پاکستانی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے