(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول، باصلاحیت و سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ ہمیں تماشہ دیکھنے کی عادت ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے شو میں سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا کہ ہم آگے نہیں بڑھ رہے، ہمیں بس تماشہ دیکھنے اور تماشہ بنانے کی عادت ہے، کون کیا کررہا ہے، کیا کھا رہا ہے، کیا پہن رہا ہے، دوسرے کی زندگی میں کیا چل رہا ہے یہ سب ہمیں جاننے کی عادت ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں جب سیٹ پر جاتی ہوں تو بہت زیادہ پروٹوکول ملتا ہے جس سے مجھے الجھن ہوتی ہے، بعض دفعہ مجھے کہنا پڑتا ہے کہ اگر مجھے کچھ چاہیے ہوگا تو میں کہہ دوں گی، ہمیں نارمل رہنا چاہیے۔
اس سے قبل انہوں نے ایک دوسرے شو میں کہا تھا کہ اب پیسے کمانے کے لیے اداکاری کرنی پڑتی ہے کیونکہ میرے پاس کوئی چوائس نہیں ہے پہلے بہت ہوتی تھی میں جتنے سکرپٹس سے انکار کرتی تھی اس سے زیادہ میں کام کرلیتی تھی۔