05 Feb 2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم انتقام لینے والے نہیں ملک چلانے والے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں میرے باپ کا قتل ہوا لیکن ہم پھر بھی ملک چلانے کے لئے بلاول بھٹو کے ساتھ بیٹھے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج بلاول وزیراعظم کی نکلیں اتارتا ہے، ہم اقتدار میں آنے کے بعد بدلے نہیں لیں گے، اللہ نے موقع دیا تو صرف ملک کی خدمت کریں گے۔