شہرکی خبریں
الیکشن کمیشن کا انوکھا اقدام: محکمہ تعلیم کے چوکیدار کو اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر لگا دیا
05 Feb 2024
05 Feb 2024
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے انوکھا اقدام اختیار کرتے ہوئے کراچی میں محکمہ تعلیم کے چوکیدار اور سویپر کو اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر تعینات کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے محکمہ تعلیم کے چوکیدار محمد اشرف کی گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج میں ڈیوٹی لگا دی، کالج سویپر پرویز مسیح کو خورشید گورنمنٹ گرلز کالج میں اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر تعینات کر دیا۔
آفس کلینر محمد حبیب کو گورنمنٹ سپیریئر کالج میں تعینات کر دیا، دو لیب اسسٹنٹ کو بھی اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر تعینات کر دیا گیا۔