اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

طلاق کی شرح بڑھ گئی کیونکہ والدین بھی اولاد کو یہی مشورہ دیتے ہیں: جگن کاظم

05 Feb 2024
05 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ معاشرے میں طلاق کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے کیونکہ والدین اپنی اولاد کو گھر بسانے کے بجائے طلاق کا مشورہ دیتے ہیں۔

حال ہی میں جگن کاظم نے پاکستان میک اپ انڈسٹری کی ممتاز شخصیت مسرت مصباح کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اداکارہ نے اپنی دوسری شادی اور طلاق کے حوالے سے بات کی۔

جگن کاظم نے کہا کہ میرے لیے دوسری شادی کا فیصلہ کرنا بہت زیادہ مشکل تھا کیونکہ میں پہلے سے ایک بچے کی ماں تھی اور میں نہیں چاہتی تھی کہ میری شادی کی وجہ سے میرے بچے کا مستقبل خراب ہو۔

اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے دوسری شادی کا سوچا تو میں نے اپنے بیٹے کو فیصل (دوسرے شوہر) سے ملوایا اور اس بات کی تسلی کی کہ ہاں شادی کے بعد فیصل اور میرے بیٹے کے درمیان تعلقات اچھے رہیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے دوسری شادی کا فیصلہ کرنے میں تقریباَ 6 ماہ لگے کیونکہ مجھے اپنے بیٹے کو بھی اس بارے میں بتانا تھا اور میری دوسری شادی کے بعد آہستہ آہستہ تمام چیزیں ٹھیک ہوگئیں۔

جگن کاظم نےخواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اکیلی عورت جو ماں ہے اور اُس کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوگئی ہے تو وہ اگر دوبارہ شادی کرے تو کبھی بھی ارینج میرج نہ کرے، آپ پہلے خود اُس شخص سے ملیں جس سے آپ دوسری شادی کرنا چاہتی ہیں اور اس بات کی یقین دہانی کریں کہ کیا وہ واقعی آپ کو اور آپ کی اولاد کو خوش رکھے گا، اُس کے بعد ہی فیصلہ کریں۔

اداکارہ نے طلاق کی شرح میں اضافے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں طلاق کے مشکل وقت سے گزر چکی ہوں، طلاق آپ کو اندرونی طور پر توڑ دیتی ہے، آپ چاہے کتنی بھی کوشش کرلیں کہیں نہ کہیں وہ دراڑ باقی رہ جاتی ہے۔

جگن کاظم نے کہا کہ پہلے کے زمانے میں والدین کہتے تھے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے اپنا گھر بسانا ہے، طلاق کو بہت برا سمجھا جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ آج کل طلاق کو بہت آسان بنا دیا گیا ہے، اگر میاں بیوی کے رشتے میں کچھ اختلافات ہوتے ہیں تو اُن کو ٹھیک کرنے کے بجائے فوراَ طلاق لے لی جاتی ہے اور والدین بھی اب اپنی اولاد کو یہی سکھا رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اب لوگ اپنی شادیاں بچانے کے لیے کوشش ہی نہیں کرتے اور طلاق لیکر کہتے ہیں کہ ہمارے مزاج ایک دوسرے سے مختلف تھے۔

جگن کاظم نے مزید کہا کہ میں طلاق سے گزر چکی ہوں، اسی لیے یہی مشورہ دوں گی کہ آپ اپنی شادی کو بچانے کے لیے آخری حد تک کوشش کریں اور اگر پھر بھی معاملات ٹھیک نہ ہوں تو علیحدگی اختیار کرلیں۔

واضح رہے کہ جگن کاظم کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی، پہلی شادی سے اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے، اُنہوں نے سال 2013 میں فیصل ایچ نقوی کے ساتھ دوسری شادی کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے