اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں: بشریٰ انصاری

05 Feb 2024
05 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ باتیں بنانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا لہٰذا آپ 8 فروری کو گھروں سے نکلیں اور اپنا حق استعمال کریں۔

بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ہلچل ہے، الیکشن سر پر ہیں اور ہم سب چاہتے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل سنور جائے اور اگلے پانچ سال کسی ایسی پارٹی کو دیے جائیں جو ہمارے ملک کو ترقی کی راہ کی جانب لے جائے۔

اداکارہ نے کہا کہ آپ کو جس بھی اُمیدوار کے وعدوں پر بھروسہ ہے، اُس کو ووٹ ڈالیں، 8 فروری کو اُٹھیں اور اپنے حق کا استعمال کریں، باتیں بنانا چھوڑ دیں کیونکہ باتوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ اپنے حلقے اور پولنگ سٹیشن کا معلوم کریں اور اپنے امیدوار کے انتخابی نشان کو اچھی طرح پہچان لیں تاکہ 8 فروری کو آپ اُسی نشان پر مہر لگا سکیں۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ ووٹ لازمی ڈالیں تاکہ ہم بھی پاکستان کی بہتری میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

واضح رہے کہ 8 فروری جمعرات کے روز ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے، ووٹ ڈالنے کے لیے رائے دہندگان کو صبح 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے