اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاک بھارت گلوکاروں کا اشتراک، نیا کلام 'نور اللّٰہ' ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

05 Feb 2024
05 Feb 2024

(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف گلوکار و موسیقار سلیم مرچنٹ اور پاکستانی گلوکار سلمان حسن کے اشتراک سے تیار کیا گیا کلام ‘نور اللّٰہ’ ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔

موسیقار سلمان حسن نے 2 فروری کو اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے اور سلیم مرچنٹ کے نئے کلام ‘نور اللہ’ کی ویڈیو اپلوڈ کی ہے، اس کلام کی ہدایتکاری وپن کوشل نے کی ہے، موسیقی کو بلال واجد نے ترتیب دیا ہے جبکہ کلام کو علی جان نے تحریر کیا ہے۔

سلیم مرچنٹ اور سلمان حسن کی روح پرور آواز میں ریلیز ہونے والے اس کلام کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے، ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مداح دونوں گلوکاروں کے اشتراک کو  خوب پسند کررہے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کی سیاسی کشیدگی کے باوجود بھی کلام ‘نور اللہ’ نے دونوں ممالک کے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ گلوکار و موسیقار سلیم مرچنٹ اور سلمان حسن نے یہ کلام پیش کرکے دونوں ممالک کے دل جیت لیے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے