اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کبھی اپنے والد کو دیکھا نہ ہی جانتی ہوں: صاحبہ کاانکشاف

05 Feb 2024
05 Feb 2024

(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ صاحبہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے والد کو نہیں دیکھا ہے اور نہ ہی انہیں جانتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں  اُنہوں نے اپنے سگے اور سوتیلے والد کے حوالے سے حیران کُن انکشافات کیے تھے۔

صاحبہ کا کہنا تھا کہ  میری پیدائش سے پہلے ہی میرے والد اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی اس لیے  میں نے کبھی اپنے سگے والد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی اُن سے ملاقات ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ  میری پیدائش کے بعد بھی والد نے کبھی مجھ سے ملنے کی کوشش نہیں کی، اسی وجہ سے میرے دل میں کبھی اُن کے لیے باپ والے جذبات نہیں آئے۔

انہوں نے بتایا کہ میں جب 10 سال کی تھی تو میری والدہ نے دوسری شادی کرلی اور میرے سوتیلے والد نے مجھے اپنی آخری سانس تک پیار دیا، اُنہوں نے سگے باپ سے بڑھ کر مجھے محبت دی، انہوں نے کبھی محسوس ہی نہیں ہونے دیا کہ میں ان کی سوتیلی بیٹی ہوں۔

صاحبہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے سوتیلے والد پیشے کے اعتبار سے پائلٹ اور زمیندار تھے، 5 سال قبل ہی اُن کا انتقال ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے