اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بھارتی کارروائیاں کشمیریوں کے جذبہ حریت کو پست نہیں کر سکتیں: محسن نقوی

05 Feb 2024
05 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی کارروائیاں کشمیریوں کے جذبہ حریت کو پست نہیں کر سکتیں۔

ایک پیغام میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ہم ہر حال میں ان کے ساتھ ہیں،7دہائیاں گزرنے کے باوجود مسئلہ کشمیر ابھی تک حل طلب ہے، یہ مہذب دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے بنیادی حقوق کی پامالی، بے رحمانہ قتل،عصمت دری اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سے انکاری ہے، آج بھی حق آزادی کے حصول کی جدوجہد میں کشمیریوں کا جذبہ اور حوصلے بلند ہیں، کشمیری بھائیوں کا جذبہ ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی کارروائیاں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں جو بہادرکشمیریوں کے جائز حق خودارادیت کے جذبے کو پست نہیں کرسکتیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے