اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

یوم کشمیر: صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

05 Feb 2024
05 Feb 2024

(ویب ڈیسک) یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر مملکت اور نگران وزیراعظم نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جموں کشمیر کا حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنے قبضے کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا، پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا۔

نگران وزیراعظم

دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی مکمل سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کا 5 اگست 2019 کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، مسئلہ کشمیر کا واحد اور حتمی حل آزادانہ استصواب رائے سے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جانا چاہیے۔

ادھر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے