اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

انتخابات میں التوا کے دعوے غلط ثابت ہوئے: نگران وزیر اعظم

05 Feb 2024
05 Feb 2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انتخابات وقت پر ہورہے ہیں، التواء کی سازش کے دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا چین میں دورے کے دوران خارجہ محاذ پرپاکستان کامؤقف بہترانداز میں پیش کیا اورچین کےبی آر آئی فورم پرپاکستان کی بہترانداز میں نمائندگی کی۔

انہوں نے کہا کہ چین کے دورے کے دوران ہم نے10ایم اویوز پردستخط کئے، ان دوروں سےچین اور پاکستان میں اعتماد کا رشتہ بڑھا، فورم میں ایران کے ایشو پر بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایران کےحوالے سےپاکستان نے بروقت اورمؤثر جواب دیا۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکا اس حوالےسے اہم کردارہے، ایران اورپاکستان اپنے تعلقات کو بہتراندازمیں رکھنے پرمتفق ہیں جبکہ پاکستان اور افغانستان کی جوایک دوسرے سے توقعات ہیں ان کی بھی وضاحت ہونی چاہیے۔

 انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملک میں ہونے والے جنرل الیکشن کے بارے میں لوگ دعوے کرتے رہے کہ ہم سازش کررہےہیں اورانتخابات کاالتواچاہتےہیں جبکہ ملک میں انتخابات اپنے مقررہ وقت پرہورہےہیں، التوا کی سازش کے دعوے غلط ثابت ہورہے ہیں، الیکشن میں جو بھی منتخب ہوا حکومت اس کے حوالے کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر جمہوریت کا حامل ملک ہے، بہت ساری جمہوریتوں میں نگران حکومتوں کاتصوربھی نہیں، ملک میں دہشت گردی کی صورتحال تشویشناک تھی، قوانین میں جوخامیاں ہیں امید کرتے ہیں آنے والی حکومت انہیں دورکرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے