04 Feb 2024
(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرتی ماحول میں چہل قدمی دماغی افعال کیلئے بے حد مفید ہوتی ہے۔
تحقیق نتائج میں محققین نے بتایا کہ قدرتی مناظر یا ماحول میں چہل قدمی دماغ کے ایگزیکٹیو فنکشن کو متحرک کرتی ہے جو انسان کی یاداشت، فیصلہ سازی، مسائل حل کرنے اور منصوبہ بندی کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔
یوٹاہ یونیورسٹی میں سائیکالوجی کے پروفیسر ڈیوڈ اسٹریئر کا کہنا تھا کہ ہم روزمرہ کی بنیاد پر جو کام کرتے ہیں اس میں دماغ کے انہی ایگزیکٹو نیٹ ورکس کا دخل ہوتا ہے۔ یہ اعلیٰ ترتیب کی حامل سوچوں کا ایک لازمی جز ہے۔ اور ہماری ٹیم کی جانب سے کیے گئے مطالعے سے اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ قدرتی مناظر میں چلنا دماغ کے اس پہلو پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔