اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح

04 Feb 2024
04 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح کردیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بٹن دبا کر کمپریسڈ بائیو گیس پلانٹ پروڈکشن کا آغاز کیا، وزیراعلیٰ نے نقاب کشائی کے بعد افتتاحی تختی پر دستخط ثبت کئے اور تاریخ بھی لکھی، انہوں نے بائیو گیس پلانٹ کمپلیکس میں پودا بھی لگایا۔

 لاہور کی گجر کالونی میں قائم بائیو گیس پلانٹ سے روزانہ 6000 مکعب میٹر گیس بن سکے گی، بائیو گیس پلانٹ میں روزانہ 1600کلو گوبر استعمال ہوگا، گجر پورہ بائیو گیس پلانٹ سے روزانہ 16ہزار کلو نامیاتی کھاد پیدا ہوگی، گیس پلانٹ سے پیدا ہونے والی نامیاتی کھاد پی ایچ اے اور کاشتکار استعمال کر سکیں گے۔

 وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے گجر پورہ بائیو گیس پلانٹ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا، صوبائی وزیر بلال افضل ، سیکرٹری انرجی، سیکرٹری اطلاعات، سی سی پی او ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر  لاہور اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے