اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کی انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے انتظامات کی ہدایت

04 Feb 2024
04 Feb 2024

(لاہور نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عام انتخابات کے پرامن و شفاف انعقاد کے لئے فول پروف انتظامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت عام انتخابات کے انتظامات کاجائزہ لینے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس  میں چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،صوبائی الیکشن کمشنر، کمشنر لاہور اورمتعلقہ حکام شریک ہوئےجبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سیکرٹری داخلہ نے بریفنگ میں بتایا کہ پولنگ سٹیشنز پرسی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام جاری ہے، جسے 6فروری تک مکمل کرلیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے 5 اور 6 فروری تک بیلٹ پیپرز اورمتعلقہ سامان کی ترسیل یقینی بنانے کا حکم  دیا اور کہا  کہ پولنگ سٹیشنز پر کیمروں کی تنصیب کا عمل 6فروری سے قبل مکمل کیا جائے، پولنگ سٹیشنز پر بجلی اور انٹرنیٹ کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ضروری انتظامات کیے جائیں۔

محسن نقوی نے انتخابی نتائج کی شفافیت اور میڈیا کی سہولت کے لئے ہر پولنگ سٹیشن کے باہر سمارٹ میڈیا وال نصب کرنے اور پولنگ کے تمام عمل کو شفافیت اور خوش اسلوبی سے سرانجام دینے کیلئے متعلقہ اداروں میں مؤثر رابطے کی بھی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے