اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

والد نے غیرملکی خاتون سے دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے: میکال ذوالفقار

04 Feb 2024
04 Feb 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے کہا ہے کہ اُن کے والد اُنہیں کسی گوری سے دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

حال ہی میں میکال ذوالفقار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دوسری شادی کرنے سے متعلق بات کی۔

دورانِ پروگرام میکال ذوالفقار سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوسری شادی مشرقی لڑکی سے کرنا پسند کریں گے یا پھر مغربی لڑکی سے؟

اس سوال کے جواب میں میکال ذوالفقار نے کہا کہ میرے والد اکثر مجھے مشورہ دیتے ہیں کہ میں کسی غیر ملکی خاتون سے شادی کروں، والد صاحب اکثر مجھے کہتے ہیں کہ جو میں نے کیا تم بھی وہی کرو اور غیر ملکی خاتون سے شادی کرو۔

میکال ذوالفقار نے کہا کہ مجھے پاکستانی خاتون سے شادی کرنے کا تجربہ ہے، اسی لیے اب والد صاحب کہتے ہیں کہ اس بار شادی کسی گوری سے کرنا۔

اداکار نے مزید کہا کہ سچ پوچھیں تو، میں دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچتا کیونکہ میرے دو بچے ہیں اور میں سکون سے اپنی زندگی گزار رہا ہوں، میں اسی طرح جینا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ میکال ذوالفقار اور سارہ بھٹی نے 2010 میں شادی کی تھی اور ان دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی جس کا اعلان اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر کی گئی پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

میکال ذوالفقار نے اپنے فیس بک پیج پر اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے انتہائی دکھ سے یہ بات بتانا پڑ رہی ہے  کہ بدقسمتی سے میری 6 سالہ شادی کا اختتام ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم طویل عرصے سے علیحدہ رہ رہے تھے اوراس دوران معاملات سلجھانے کی کافی کوششیں کی گئیں جس کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے