اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اشنا شاہ کا 'سٹریٹ سٹائل' فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز

03 Feb 2024
03 Feb 2024

(لاہور نیوز) خوبرو اداکارہ اشنا شاہ کا "سٹریٹ سٹائل" فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک نئی پوسٹ جاری کی ہے جس میں ان کی مغربی طرز کا لباس پہنے ہوئے تصاویر شامل ہیں۔اشنا شاہ نے سفید کارگو پینٹس کے ساتھ میچنگ  ٹاپ اور سیاہ جیکٹ پہن رکھی ہے جبکہ ہیئر سٹائل بھی بے انتہا دلکش بنایا ہے۔

اشنا نے اپنی زلفوں کو ہاف پونی ٹیل میں باندھ رکھا ہے جبکہ اپنی لک کو مزید دلکش بنانے کیلئے سلور ہائی ہیلز پہن رکھی ہے۔اسی شوٹ میں اشنا نے ایک اور لک بھی اختیار کی جس میں وہ سیاہ کارگو پینٹ اور چک ٹینک ٹاپ کے ساتھ سفید لانگ کوٹ پہنے ہوئے ہیں جبکہ کوٹ سے میچنگ ہائی ہیلز بھی پہن رکھی ہیں۔

اکثر و بیشتر مشرقی طرز کے ملبوسات میں حسن کے جلوے بکھیرنے والی اشنا شاہ یہ منفرد سٹائل اپنا کر اپنی فیشن گیم کو ایک درجہ اوپر لے گئی ہیں۔ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں بعض سوشل میڈیا صارفین اشنا کے فیشن سینس کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں تو متعدد   صارفین اس لک کو "نازیبا" قرار دے رہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے