اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شفاف الیکشن کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں: مرتضیٰ سولنگی

03 Feb 2024
03 Feb 2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پرامن اور شفاف الیکشن کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں۔

وزارت داخلہ، الیکشن کمیشن کے سیکرٹریز، ترجمان دفتر خارجہ اور پی آئی او کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ انتخابات میں 4 دن باقی ہیں، صاف اور شفاف الیکشن کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت ہے، ملک میں جمہوریت کا تسلسل جاری ہے، ہم ایک آزاد ملک ہیں، اس ملک میں سب کو اپنی اپنی رائے دینے کا حق ہے، ہم عدالتوں کو کنٹرول نہیں کرتے، وہ آزاد ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکشن میں سکیورٹی کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پولیس سب سے پہلے سکیورٹی کے فرائض انجام دے گی، دوسرے حصے میں فرنٹیئر کارپس (ایف سی)، رینجرز سکیورٹی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 266 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، انتخابات میں 12 کروڑ سے زائد شہری ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، 6 کروڑ 90 لاکھ مرد، 5 کروڑ 90 لاکھ سے زائد خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، انتخابات میں 20 لاکھ خواتین ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے