پنجاب گورنمنٹ
عام انتخابات 2024ء کی مانیٹرنگ کیلئے آئی جی آفس میں کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ روم فعال
03 Feb 2024
03 Feb 2024
(لاہور نیوز) عام انتخابات 2024ء کی مانیٹرنگ کیلئے آئی جی آفس میں کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ روم فعال کر دیا گیا۔
اے آئی جی آپریشنز پنجاب اسد اعجاز کا کہنا ہے پنجاب پولیس نے سکیورٹی کیلئے مربوط سسٹم بنا لیا ہے، پنجاب میں کُل 49 ہزار 965 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں، 5 ہزار 577 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، حساس پولنگ سٹیشنز پر 6 درجاتی سکیورٹی تعینات ہو گی۔
اے آئی جی آپریشنز پنجاب کا مزید کہنا ہے پنجاب حکومت نے ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش روکنے کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے، الیکشن پر بدامنی پھیلانے والے سابق ریکارڈ یافتہ افراد سے شورٹی بانڈ لئے جا رہے ہیں۔
الیکشن کو پُرامن بنانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔