اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل9 سے قبل نسیم شاہ مکمل فٹ ، مقامی لیگ میچ میں 2 وکٹیں

03 Feb 2024
03 Feb 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کندھے کی انجری سے مکمل صحت یابی کے بعد بالنگ شروع کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مقامی لیگ میچ کے دوران نسیم شاہ کو کندھے کی انجری سے مکمل صحت یابی کے بعد تیز رفتار بالنگ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

لیگ میچ کے دوران نسیم شاہ گیند کو پہلے کی طرح سوئنگ کررہے تھے جبکہ ایک اوور میں دو وکٹیں حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔

انسٹاگرام پر نسیم شاہ نے اپنی بالنگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کم بیک پر اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ 2023 میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، بعدازاں انہیں بھارت میں شیڈول ورلڈکپ سکواڈ سے بھی ڈراپ کردیا گیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل فاسٹ بولر مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایونٹ میں اپنے بھائی حنین شاہ کے ہمراہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے