اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے 8 سال بعد عہدے سے استعفیٰ دیدیا

03 Feb 2024
03 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے 8 سال بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

پی ایچ ایف کے سابق صدر خالد سجاد کھوکھر 8 سال 4 ماہ عہدے پر فائض رہے، انکی جگہ ہاکی کے پیٹرن اِن چیف نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے طارق حسین بگٹی کی نامزدگی کا اعلان کیا تھا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔

نگران وزیراعظم کی ہدایت پر 21 دسمبر کو طارق حسین بگٹی کا بطور ایڈہاک صدر پی ایچ ایف نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا، جس پر خالد سجاد کھوکھر عدالت چلے گئے تھے، انکا موقف تھا کہ آئین کے تحت صدر کا عہدہ خالی ہونے پر ہی پیٹرن کو نئے صدر کی نامزدگی کا اختیار ہے۔

ابھی یہ کیس زیر سماعت ہے تاہم اب خالد سجادکھوکھر کے استعفیٰ کے بعد آئینی طورپر اس عہدے پر نئی نامزدگی ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزرات بین الصوبائی رابطہ اور سپورٹس بورڈ کی طرف سے خالد سجاد کھوکھر کے استعفیٰ کے ساتھ نئی سمری منظوری ہوچکی ہے۔

طارق حسین بگٹی کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر وہ 10 روز میں کانگریس سے اعتماد کا ووٹ لے کر آئینی طور پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بن جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے