اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انڈر19 ورلڈکپ: پاکستان کا آج سپر سکس مرحلے میں بنگلہ دیش سے مقابلہ ہوگا

03 Feb 2024
03 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی کی منتظر ہے تاہم آج سپر سکس مرحلے میں بنگلہ دیش سے مقابلہ ہوگا۔

سیمی فائنل میں رسائی کیلئے پرعزم پاکستانی ٹیم آج ہفتے کو بنگلہ دیش سے سپر سکس مرحلے کا دوسرا اور آخری میچ کھیلے گی، گذشتہ روز میزبان جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 119 رنز سے مات دے دی، فاتح الیون نے 8 وکٹ پر 232 رنز بنائے، اوپنر لوہان ڈیرپریٹوریس 71 اور ریلی نورٹن 41 رنز ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے، وشوا لاہیرو، میلشا تھاروپاتھی اور سپون ویڈگے نے 2،2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

حریف سائیڈ 23.2 اوورز میں 113 رنز پر ہمت ہارگئی، شروجون (29) اور میلشا تھاروپاتھی (21 ) نمایاں رہے، کیوینا ماپاکھا نے 21 رنز دے کر 6 شکار کیے، ریلی نورٹن نے باقی 4 وکٹیں حاصل کرلیں۔آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کے سبب بے نتیجہ رہا، کینگروز نے 8 وکٹ پر 227 رنز بنائے، سام کونٹاس (108) نے سنچری جڑی، ناتھن ایڈورڈ نے 3 شکار کیے، کھیل روکے جانے تک 4.3 اوورز کے ممکنہ کھیل میں ویسٹ انڈیز نے 2 وکٹ پر 24 رنز بنائے۔

بھارت نے نیپال کو 132رنز سے ہرا دیا، بلیو شرٹس نے 5 وکٹ پر 297 رنز سکور کیے، سچن دھاس (116) اور کپتان ادے سہاران (100) نمایاں رہے، گلشن جھا نے 3 وکٹیں لیں، ناکام سائیڈ 9 وکٹ پر 165 رنز بناسکی، درگیش گپتا 29 اور آکاش چند 18 پر ناٹ آؤٹ رہے، دونوں نے آخری وکٹ کیلئے 45 رنز کی ناقابل شکست شراکت بھی بنائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے