اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

راولپنڈی: محسن نقوی نے پیر ودھائی موڑ سے کچہری چوک تک سگنل فری کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا

03 Feb 2024
03 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا راولپنڈی کے شہریوں کے لئے بڑا تحفہ، پیر ودھائی موڑ سے کچہری چوک تک سگنل فری کوریڈور بنے گا۔

منصوبے کے تحت اصغر مال روڈ کی تعمیر و توسیع ہو گی، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پیرودھائی موڑ سے کچہری چوک تک سگنل فری کوریڈور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اصغر مال روڈ کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے بتایا کہ راولپنڈی کے مصروف ترین چوراہوں پر ٹریفک لوڈ کم کرنے کے 7.6 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور میگا منصوبے پر 8.2 ارب روپے لاگت آئے گی، منصوبے کے تحت 3 انڈر پاسز اور دو پروٹیکٹڈ یو ٹرن بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ  راولپنڈی میں ٹریفک کے دیرینہ مسائل مستقل بنیادوں پر حل کررہے ہیں، قاسم مارکیٹ پر سنگل بیرل، جی پی او چوک اور پی سی چوک پر ڈبل بیرل انڈر پاسز بنائیں گے، اصغر مال روڈ کی مری روڈ سے چونگی نمبر 4 تک تعمیر نو کی جا رہی ہے، پوری کوشش ہے کہ اصغر مال روڈ کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کیا جائے، سڑک کے اطراف آبادی کی سیوریج لائنوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ آبادی کا پانی سڑک پر نہ آئے۔

محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ  تعمیر و توسیع کے دوران سڑک پر روڈ سٹڈز، کیٹ آئیز اور ٹریفک سگنلز لگائے جائیں، اصغر مال روڈ شہر کے گنجان آباد علاقے میں موجود ہونے کی وجہ سے شہریوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، لنک روڈز کی مرمت و بحالی سے شہر میں ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کو دونوں منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، ڈاکٹر جمال ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،سیکرٹری صحت،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری صنعت،کمشنر راولپنڈی، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے