اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

الیکشن کے پُرامن انعقاد اور عوامی سکیورٹی کیلئے کے تمام انتظامات مکمل

02 Feb 2024
02 Feb 2024

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے الیکشن کے پُرامن انعقاد اور عوامی سکیورٹی کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق 23 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پولنگ کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ ہو گی، حساس پولنگ سٹیشنز کی مانیٹرنگ سیف سٹیز اتھارٹی کے ذریعے کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144، اسلحہ کی پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہو گا، ڈولفن سکواڈ ، ایلیٹ فورس، پولیس رسپانس یونٹ، سپیشل برانچ سمیت تمام فارمیشنز کو الیکشن سکیورٹی کیلئے استعمال کیا جائے گا، 1لاکھ 30 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ فوج اور رینجرز کے 66 ہزار جوان بھی ڈیوٹی دینگے۔

پولیس حکام کے مطابق 13 ہزار 100 لیڈی اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گی، حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر 5، حساس پولنگ سٹیشنز پر 4 اور نارمل پولنگ سٹیشنز پر 3 اہلکار تعینات ہونگے، کوئیک رسپانس کیلئے ہر ضلع میں ایس ایچ او 10 جوانوں کے ساتھ اپنے علاقہ میں موجود رہے گا، ڈی ایس پی 20 جبکہ ڈی پی او 40 اہلکاروں کے ساتھ اپنے سرکل میں موجود ہونگے۔

پولیس حکام کے مطابق ہر ضلع میں 3 ریزروز کوئیک رسپانس کے طور پر موجود رہیں گی، لاہور میں 26 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، 1685پولنگ بلڈنگز پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، پولنگ ڈے پر 2 ہزار سے زائد لیڈی پولیس بھی سکیورٹی ڈیوٹی دیں گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ پولنگ بلڈنگز کے اطراف 4 درجاتی سکیورٹی حصار قائم کیا جائے گا، تمام ڈویژنز میں الیکشن مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کر دیئے گئے ہیں، آر اوز دفاتر سے پولنگ سامان کی بحفاظت ترسیل کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے